13 فروری 2014 - 20:30
مصر میں اخوان المسلمین کے خلاف کریک ڈاؤن

مصر کے سیکیورٹی اداروں کے اہل کاروں نے اس ملک کے پانچ صوبوں سے اس ملک کے معزول صدر "محمد مرسی" کے حامیوں اور اخوان المسلمین کے درجنوں ممبران کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: مصر کے سیکیورٹی اداروں کے اہل کاروں نے اس ملک کے پانچ صوبوں سے اس ملک کے معزول صدر "محمد مرسی" کے حامیوں اور اخوان المسلمین کے درجنوں ممبران کو گرفتار کرلیا ہے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صوبے الشرقیہ میں "محمد مرسی" کی حمایت میں قائم ہونے والے اتحاد کی بعض ذرائع کی جانب سے خبروں کے منظرعام پر آنے کے ساتھ ہی مصر کے سیکیورٹی اداروں کے اہل کاروں نے اس علاقے کے کئی گھروں پر حملہ کر کے اس ملک کے معزول صدر "محمد مرسی" کے درجنوں حامیوں منجملہ مصر کے معزول کے صدر کے سسر اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ مصر کے صوبے الدقھلیہ میں واقع علاقے المنصور میں بھی مصر کے سیکیورٹی ادروں کے اہل کاروں نے "محمد مرسی" کے کئی حامیوں منجملہ دو بچوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ادھر مصر کی پولیس نے قاھرہ کے مغرب میں واقع علاقے الجیزہ میں بھی بیس سے زیادہ گھروں پر چھاپہ مار کے اخوان المسلمین کے درجنوں حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے، جولائی کے مہینے میں " مرسی" کی برطرف کے بعد سے ہی اس ملک میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲